سٹریٹ لائٹس،ٹریفک سگنلز کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ ٹھپ

سٹریٹ لائٹس،ٹریفک سگنلز کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ ٹھپ

لاہور (شیخ زین العابدین)بجلی کی بچت کیلئے سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز کو سولر پینل پر منتقل کرنے کا منصوبہ بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں ایل ڈی اے اور ٹیپا نے سولر پینل کے لیے فنڈز ہی نہ رکھے گئے جس کے سبب یہ منصوبہ بھی فائلوں میں بند ہوگیا، گزشتہ دو برسوں میں شہر کی تمام سٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، فنڈز مختص کرنے کے باوجود اس منصوبے پر پیشرفت نہ ہوسکی، ، گزشتہ مالی سال میں منصوبے کے لیے 40.465 ملین روپے رکھے گئے مگر رواں مالی سال کے بجٹ میں سولر پینل کے لیے کوئی رقم ہی نہ رکھی گئی، یہی وجہ ہے کہ اس سال بھی یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو پائے گا۔ چیف انجینئر ٹیپا کا کہنا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سولر پینل کے منصوبے کو شامل کیا جائیگا، ٹیپا نے سولر پر منتقل کرنے سے متعلق سٹڈی مکمل کر لی ، حکومت کی فنڈنگ سے شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں