خصوصی رمضان پیکیج 9مارچ سے شروع کرنے پرغور

خصوصی رمضان پیکیج 9مارچ سے شروع کرنے پرغور

لاہور (عمران اکبر )پنجاب حکومت کا رمضان المبارک سے قبل بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کے لئے رمضان نگہبان پیکیج شروع کرنے کا معاملہ ،خصوصی رمضان نگہبان پیکیج 9 مارچ سے شروع کرنے پر غور ۔

تفصیلات کے مطابق رمضان نگہبان ہیمپر کا سامان مقامی ہول سیل مارکیٹ سے خریدنے کی تجویز ،رمضان ہیمپرز تقسیم کرنے کے لئے دو بڑے نجی سٹورز کو ورک آرڈر ایشو کرنے پر غور کیا گیا،رمضان ہیمپرز تقسیم کے لئے ٹرانسپورٹیشن پر کروڑوں کے اخراجات پر غور کیا گیا،رمضان ہیمپرز تقسیم پولیو روکرز کی ٹیموں کو گھر گھر بھیجنے کی تجویز ہے ، 65 سے 70 ہزار خاندانوں کو عید خصوصی پیکیج دیا جائے گا، گفٹ ہیمپر کی قیمت 3630 روپے پر مستحق افراد کو مفت دیا جائے گا، گفٹ ہیمپر میں 10کلوآٹا، 2 کلوچینی،2 کلوبیسن شامل ہو گا ،2 کلوگھی، 2 کلوچاول بھی پیکیج کا حصہ ہونگے ، مستحق افراد کو راشن پیکیج دینے کے لئے ابتدائی طور پر 9 ارب روپے مختص کر دئیے گئے .وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا فیصلہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں