اقتدار کی ہوس میں سیاسی جماعتیں جمہوری اقدار بھول رہی ہیں:سنی تحریک

اقتدار کی ہوس میں سیاسی جماعتیں  جمہوری اقدار بھول رہی ہیں:سنی تحریک

لاہور(سیاسی نمائندہ)اقتدار کے ہوس میں سیاسی جماعتیں جمہوری اقدار بھول رہی ہیں، ملک اور قوم کو سیاسی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کے لئے تمام اکائیوں کو متحد ہونا چاہیے ، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت نے عوام کو بے جان کر دیا ۔

 ان خیالات کا اظہار سنی تحریک وسطی پنجاب کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے لاہور ریلوے سٹیشن پر کراچی روانگی سے قبل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن مرکزی رابطہ کمیٹی محمد انعام اللہ خان قادری، محمد زاہد حبیب قادری، پروفیسر محمد آصف رضا ، صاحبزادہ امتیاز علی چٹان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں