مسلم ممالک فلسطینیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں:جے یو آئی

مسلم ممالک فلسطینیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں:جے یو آئی

لاہور (سیاسی نمائندہ) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ،صدر لائرز فورم سٹی فیضان شجاع بٹ ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے مشترکہ بیان میں کہا مسلم ممالک فلسطینیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔

، اسرائیلی دہشت گردی نے فلسطینیوں پر ظلم و جبر، قتل و غارت گری کی انتہا کردی ،پاکستانی حکمران دنیا کے سامنے اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے میں کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا غزہ سے فلسطینیوں نے اپنی زمین واگزار کرانے ، اسرائیلی ناجائز قبضے کے خاتمے اور آزادی کے لئے اپنا جائز حق استعمال کرتے ہوئے جرات، دلیری سے پیش قدمی کی۔ اسرائیل بمباری کے ذریعے عام نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو قتل اور بستیاں برباد کررہا ہے ۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک کی طرف سے اسرائیل کی ناجائز سرپرستی نے ثابت کردیا ہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے کبھی دوست نہیں ہو سکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں