شہر میں غیرقانونی تعمیرا ت کیخلاف آپریشن، متعدد مسمار

شہر میں غیرقانونی تعمیرا ت  کیخلاف آپریشن، متعدد مسمار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن،آڈٹ اینڈ آکاؤنٹس، رائیونڈ روڈ، نیسپاک سوسائٹی اور ملحقہ سکیموں میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کی۔

ایل ڈی اے عملے نے آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر339ڈی آڈٹ اینڈ آکاؤنٹس اورخسرہ نمبر 1880 موضع سادھوکی ڈیفنس روڈ کو جزوی طور پر مسمار کر دیا۔ موضع سادھوکی کے قریب کمرشل عمارت اورعلی ٹاؤن رائے ونڈ روڈ پر پلاٹ نمبر934بی کوغیرقانونی تعمیرپر مسمار کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں