وزیر تعلیم کی کوٹ رادھاکشن آمد، سکولوں میں عملے کی دوڑیں

وزیر تعلیم کی کوٹ رادھاکشن آمد، سکولوں میں عملے کی دوڑیں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلبہ کو دی جانے والی سہولیات کے مشاہدہ کیلئے سرپرائز دوروں کا آغاز کر دیا۔

رانا سکندر حیات اچانک دورے پر گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ رادھا کشن پہنچ گئے ۔ وزیر تعلیم کی اچانک آمد پر عملہ پریشان اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ رانا سکندر حیات نے سکول میں جاری امتحانی عمل سمیت سکول کے مختلف حصوں کا مشاہدہ کیا۔ کلاس رومز میں لاٹئس، صفائی اور صاف پانی کا مناسب انتظام نہ ہونے پر وزیر تعلیم نے سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ کمپیوٹر لیب فنکشنل نہ ہونے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کو فوری طور پر کمپیوٹر لیب فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سکول میں اپنی مدد آپ کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے معیار کی بہتری کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ سکولوں کی بہتری اور مناسب سہولیات کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں