پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو نے ملاقات کی، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات کے دوران پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔۔

ترکیہ کے قونصل جنرل نے چودھری شافع حسین کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب میں متعدد ترک کمپنیوں نے سرمایہ کاری کررکھی ہے اور یہاں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ترک کمپنیاں پنجاب میں سولر پینلز، الیکٹرک وہیکلز اور ویسٹ سے بجلی بنانے کے پلانٹ لگائیں۔ ترک کمپنیاں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہرممکن سہولت دیں گے ، انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ترکیہ کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں