فلسطینیوں ، کشمیریوں کیلئے ایکس سروس مین کاسیمینار

فلسطینیوں ، کشمیریوں کیلئے ایکس سروس مین کاسیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں فلسطینی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد۔ سیمینار کا انعقاد جی سی یو کشمیر اور فلسطین سوسائٹیز کے اشتراک سے کیا گیا۔

 پنجاب یونیورسٹی، یو ایم ٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ہوم اکنامکس اور یونیورسٹی آف گجرات سمیت گیارہ تعلیمی اداروں کے طلبا کی سیمینار میں شرکت،طلبا نے فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ہونے مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے نغمے ، تقاریر اور مختلف ڈرامے پیش کئے ۔ جبکہ اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی، جی سی یو کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ، مولانا مسعود الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین ہمارے دل کے بہت قریب ہیں۔ امریکہ کا ہندوستان اور اسرائیل کے لیے سوفٹ کارنر ہے ۔مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے ۔اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی نے طلبا کو بتایا کہ ہمیں اپنی آواز اگر دنیا تک پہچانی ہے تو ہماری یونیورسٹیوں کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔میجر جنرل (ر) عبدالعزیز طارق کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں بولنا بھی عبادت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں