ڈیفنس کار حادثہ :نامزد ملز موں کی دوبارہ طلبی، نوٹس جاری

ڈیفنس کار حادثہ :نامزد ملز موں  کی دوبارہ طلبی، نوٹس جاری

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت ، ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کیس پر سماعت 6 اپریل تک ملتوی ۔ملزم کے والد شفقت اعوان عدالت میں پیش ہوئے ۔ملزم افنان کو جیل سے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

عدالت نے تمام نامزد ملزموں کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ۔افنان شفقت علی، علی عبداللہ، محمد سعداور محمد ابرہیم کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے ۔چالان میں تحریر کیا گیا کہ ملزم شفقت اعوان نے اپنے کم عمر بیٹے کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کے باوجود گاڑی کی چابی دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں