بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ عوام دشمنی :جماعت اسلامی

بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ  عوام دشمنی :جماعت اسلامی

لاہور (سیاسی نمائندہ )امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ عوام دشمنی کا ثبوت ہے۔

مفت بجلی دینے کے دعویدار نااہل حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام افطار ڈنر تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں