سیشن جج ، سینئر سول جج کاکوٹ لکھپت جیل کادورہ ،7ملزم رہا

سیشن جج ، سینئر سول جج کاکوٹ لکھپت جیل کادورہ ،7ملزم رہا

لاہور(اپنے خبر نگار سے )سیشن جج لاہور سید علی عمران اور سینئر سول جج شفقت عباس مگھیانہ نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا۔

 سیشن جج لاہور نے معمولی جرائم میں ملوث 7 ملزموں کو رہا کردیا ۔کوٹ لکھپت جیل دورہ کے دوران سیشن جج لاہور نے قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم کیے ۔سیشن جج لاہور نے جیل کے ہسپتال کا دورہ کیا اور علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا ۔دورے کے دوران جیل کے کچن میں افطار کے لیے بنایا جانے والے کھانے کا جائزہ بھی لیا ۔سیشن جج لاہور نے جیل میں ملزموں کے لیے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں