فوٹو گرافی کا ٹھیکہ ، ڈ ائریکٹر چڑیا گھر کوقانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

فوٹو گرافی کا ٹھیکہ ، ڈ ائریکٹر چڑیا گھر کوقانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے چڑیا گھر لاہور میں فوٹو گرافی کا ٹھیکہ لینے کے لیے درخواست پر ڈ ائریکٹر چڑیا گھر کوقانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار کے وکیل احد جمال نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار پشاور،بہاولپور ، جلو پارک جگہوں پر فوٹوگرافی کا کام کر رہا ہے ،پاکستان کے تمام دیگر چڑیا گھروں میں فوٹو گرافی اور موبائل فوٹو گرافی کے الگ ٹھیکے دئیے جاتے ہیں،لاہور چڑیا گھر میں ایک ہی ٹھیکہ دیا جاتا ہے ،لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کو موبائل فوٹو گرافی کا ٹھیکہ دینے کی درخواست کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں