سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد سے صدر پریس کلب کی ملاقات

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد  سے صدر پریس کلب کی ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران صحافیوں کو کوریج میں درپیش مسائل کے پیش نظر۔۔۔

 پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ایک بڑا میڈیا ہال تعمیر کیا جا رہا ہے جو بجٹ سیشن سے قبل تیار ہوجائے گا۔ گزشتہ روز صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے پنجاب اسمبلی سپیکر چیمبر میں ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب اسمبلی سیشن کے دوران صحافیوں کودرپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر اخلاق باجوہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں