شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی انسپکشن، فعال کرنیکا حکم

شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی انسپکشن، فعال کرنیکا حکم

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہونگے۔ ایک ایک پلانٹ کی انسپکشن کی جائے گی۔ کمشنر لاہور نے آب پاک اتھارٹی، واسا، ایم سی ایل، ایم سی ز اور تمام محکموں کے تحت واٹر فلٹریشن کی فہرست طلب کر لی۔ کمشنر لاہور نے تمام اے سیز سے لاہورمیں موجود تمام واٹر فلٹریشن کی فعالیت کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔تمام واٹرفلٹریشن پلانٹس کو مرحلہ وار فعال کیا جائیگا۔ آب پاک اتھارٹی دو دنوں میں رپورٹ پیش کرے ۔ ڈی سیز ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے ۔ تمام فلٹریشن پلانٹس پر نمایاں طور پر رابطہ نمبر لکھوائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں