پردسیوں سے اوورچارجنگ، گاڑیوں کو بھاری جرمانے

پردسیوں سے اوورچارجنگ، گاڑیوں کو بھاری جرمانے

لاہور(سٹی رپورٹر)پردسیوں سے اوورچارجنگ کرنے پر 360 گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے جبکہ بسوں میں مقررہ تعداد سے زائد سواریاں بٹھانے پر 192 گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو مجوزہ کرایہ سے زائد کرایہ ہرگز نہیں لینے دیا جائے گا، ڈرائیورز اور مالکان سے گاڑیوں پر مجوزہ کرایہ نامہ بھی نصب کرایا جارہا ہے ، ٹرانسپورٹرز کو لالچ کی خاطر اوورلوڈنگ کرتے ہوئے انسانی جانوں سے ہرگز کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاری اڈا، بابوصابو، نیازی چوک، ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹیمیں کارروائی کررہی ہیں، شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ چوک سمیت 10 مقامات پر اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کیخلاف ٹیمیں تعینات ہیں ۔شہری شکایت کیلئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں، پردیسیوں کی محنت کی کمائی پر کسی صورت شب خون مارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں