ہزار بائیکس دینے کا وعدہ پورا کر رہے:وزیر ٹرانسپورٹ

 ہزار بائیکس دینے کا وعدہ پورا کر رہے:وزیر ٹرانسپورٹ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ٹرانسپورٹ ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار بائیکس دینے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن یہی ہے کہ اپنی سواری اپنی خودمختاری، پہلے فیز میں الیکٹرک اور پٹرول والی 20 ہزار بائیکس بلا سود فراہم کی جا رہی ہیں۔ 1 ہزار ای بائیکس دے رہے ہیں اور اگلے مرحلے میں ان کی تعداد مزید بڑھا دیں گے، کسی طور زائد کرایہ لینے یا بسوں کی چھتوں پر سفر کرانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ عید جیسے تہواروں پر لوگوں کو سرکاری سطح پر سستی ٹرانسپورٹ فراہم کر سکیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سموگ جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے پٹرول ،ڈیزل پر چلنے والی ٹرانسپورٹیشن کو خدا حافظ کہنا ہوگا۔ جلد الیکٹرک بسیں بھی چلانے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں