لنگور،بندر،اڑیال کا بچہ برآمد، 21ملزم گرفتار
لاہور (وومن رپورٹر)وائلڈ لائف کومبنگ آپریشن کے نتیجے میں لنگور،بندر،اڑیال کا بچہ، گدھ، چکور، تیتر، طوطے اور بٹیر وغیرہ برآمد کر کے 21 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
15ملزموں کو 3 لاکھ سے زائد جرمانہ جبکہ 6مقدمات میں قانونی کارروائی جاری ہے ۔ لنگور، گدھ کو بہاولنگر جبکہ چکور کو لوئی بھر چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا۔