بھوکے کی ضرورت پیزا نہیں گندم کی سستی روٹی ہے :عوامی تحریک

بھوکے کی ضرورت پیزا نہیں گندم  کی سستی روٹی ہے :عوامی تحریک

لاہور(سیاسی نمائندہ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھوکے کی ضرورت پیزا نہیں گندم کی سستی روٹی ہے ۔

ائیر ایمبو لینس کے نمائشی منصوبے سے زیادہ اہم ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی لائرز فورم کے وکلا رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ ہسپتالوں میں گندگی کا یہ عالم ہے کہ بیمار مزید بیماریاں لے کر نکلتا ہے ۔قومی وسائل کا جائز استعمال ہی اصل گڈ گورننس ہے ۔ ائرپورٹ پر بچی اور ریلوے اہلکار کا خاتون پر تشدد شرمناک واقعات ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں