پی پی 149:زاہد خان شعیب صدیقی کے حق میں دستبردار

پی پی 149:زاہد خان شعیب  صدیقی کے حق میں دستبردار

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )ضمنی انتخابات ،اہم بریک تھرو، پی پی149سے زاہد خان بھی شعیب صدیقی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

 شعیب صدیقی کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا ،زاہد خان پختون برادری کے سرکردہ رہنما ہیں، انہوں نے 8فروری کے الیکشن میں 2200ووٹ حاصل کیے تھے ،شعیب صدیقی نے پختون برادری کی حمایت پر زاہد خان سے اظہار تشکر کیا اور مل کر سیاسی سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ شعیب صدیقی کا اس موقع پر کہناتھاکہ پی پی149کے نوجوانوں کو روزگاراور عام آدمی کے مسائل حل کریں گے ،ہماری حکومت بن چکی ہے ، ووٹر اپنی مشکلات کم کرنے کے لئے درست فیصلہ کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں