بینک زمین پرقبضہ ،ندیم بارا کی عبوری ضمانت میں توسیع

بینک زمین پرقبضہ ،ندیم بارا  کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(اپنے خبر نگار سے )اینٹی کرپشن عدالت ، پی ٹی آئی رہنما ندیم عباس بارا کے خلاف بینک کی زمین پر غیر قانونی قبضے کا کیس ۔

عدالت نے ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کا حکم دے دیا ۔ندیم عباس بارا عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے ۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ضمانت پر سماعت کی ۔ملزم کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ کا ریکارڈ نہیں آیا، ضمانت میں توسیع دی جائے ۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں