اداروں میں اصلاحات کی ضرورت :وزیر سوشل ویلفیئر

 اداروں میں اصلاحات کی ضرورت :وزیر سوشل ویلفیئر

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب آمنہ منیر سمیت تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

 صوبائی وزیر نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کے ساتھ محکمہ کے اداروں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔صوبائی وزیر نے راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، مظفرگڑھ اور ساہیوال سے آئے ڈویژنل ڈائریکٹرز کے مسائل سنے ،ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر کو تمام مسائل کے فوری حل کی ہدایات بھی جاری کیں، سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں بے سہارا اور نادار خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنائیں گے ۔ہنر مند اور معاشی طور پر مستحکم خواتین معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔یتیم اور بے سہارا بچوں کے اداروں ماڈل چلڈرن ہوم اور کاشانہ کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں۔دارلامان میں قیام پذیر بے سہارا خواتین کی داد رسی کریں گے ۔سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے ،تمام ڈویژنز اور ڈسٹرکٹس میں موجود اولڈ ایج ہومز اور شیلٹرز میں سٹیٹ آف دی آرٹ رہائشی سہولیات فراہم کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں