بند روڈ ایکسیس کنٹرول کی ایکنک سے منظوری نہ ہو سکی

بند روڈ ایکسیس کنٹرول کی ایکنک سے منظوری نہ ہو سکی

لاہور (شیخ زین العابدین)بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور پراجیکٹ، میگا پراجیکٹ کے پہلے پیکیج پر تکمیل کی تختی لگ گئی، دوسرا پیکج التوا کا شکار ہے ، بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور پیکیج ٹو کا تعمیراتی کام 88 فیصد کام مکمل ہوسکا۔

نومنتخب پنجاب حکومت کے اقتدار میں بند روڈ پر خاطر خواہ توجہ نہ دی گئی، میگا پراجیکٹ تکمیل کے قریب لیکن متعلقہ فورم سے منظوری بھی نہ ہوسکی، بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور پراجیکٹ کی لاگت دس ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے ، دس ارب روپے سے زائد مالیت کے منصوبے کی منظوری وفاقی حکومت کی ایکنک کمیٹی سے لینا ضروری ہے ، بند روڈ میگا پراجیکٹ کی منظوری کا عمل ایکنک سے التوا کا شکار ہے ، ایکنک کی منظوری نہ ہونے سے کنٹریکٹرز کی ادائیگیاں بھی رکنا شروع ہوگئیں، بند روڈ پیکیج ون اور ٹو کے کنٹریکٹر کو تعمیراتی کام کے مطابق ادائیگیاں نہ ہوسکیں ،بند روڈ پراجیکٹ کی لینڈ ایکوزیشن کی ادائیگی بھی ایکنک کی منظوری سے مشروط ہے ، ایل ڈی اے نے کیس منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں