زخمی 5 پولیس اہلکاروں کیلئے39 لاکھ جاری

زخمی 5 پولیس اہلکاروں کیلئے39 لاکھ جاری

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) آئی جی نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے 5 اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 39 لاکھ جاری کردئیے ہیں۔

رحیم یار خان کے ڈرائیور کانسٹیبل محمد سرور کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ دئیے گئے ، فیصل آباد کے زخمی غازی محمد شکیل کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل محمد آصف کو علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں