پٹرولیم مصنوعات مہنگی، ٹرانسپورٹ کرائے بڑھنے کا خدشہ

پٹرولیم مصنوعات مہنگی، ٹرانسپورٹ کرائے بڑھنے کا خدشہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈیزل پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے، ٹرانسپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ بڑھانے کا سوچ بچار شروع کر دیا۔۔۔

 کرایہ نامہ میں تبدیلی کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز کے متوقع اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا،اجلاس میں بڑھتے ہوئے ڈیزل کے نرخوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پچاس روپے سے ایک سو روپے تک کرایہ بڑھانے کی تجویز دی جائے گی،ٹرانسپورٹرز کے مشترکہ اجلاس کے بعد کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا،ٹرانسپورٹرز کی جانب سے دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کیے جانے کا امکان ہے ، لاہور سے دوسرے شہریوں کے کرایوں میں دو سو سے تین سو روپے تک اضافہ کر دیا جائے گا، ٹرانسپورٹرز کی طرف سے لاہور سے کراچی کے کرایہ میں دو سو روپے تک اضافے کی تجویز دی جائے گی، راولپنڈی کا کرایہ میں پچاس روپے، لاہور سے پشاور کے کرایہ میں 70 روپے اضافے کی تجویز، کوئٹہ کے کرایہ میں نو سو روپے اور مری کے کرایہ میں بھی ستر روپے اضافے کی تجویز دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں