چکن کی قیمت میں 31 روپے اضافہ، 697 کا کلو ہوگیا

چکن کی قیمت میں 31 روپے اضافہ، 697 کا کلو ہوگیا

لاہور(کامرس رپورٹر سے)پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید کے مطابق جن دکانداروں نے سپلائی لے لی ہے۔۔۔

 وہ منگل کی شام 5 کے بعد سے بالکل سپلائی نہ اٹھائیں، نقصان برداشت نہیں کرسکتے، حکومت سپلائی بہتر بنائے یا ریٹ لسٹ کو سپلائی کے مطابق کرے۔ شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 31 روپے اضافے سے 697 روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 22 روپے اضافے سے 481 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 254 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ برائلر مرغی سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمتوں پر سپلائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے دکاندار خریداری نہیں کر رہے۔ مارکیٹ میں طلب اور رسد میں خلیج کے باعث مختلف مقامات پر پرچون سطح پر برائلر گوشت 770 سے 800 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں