قصور:کرنٹ لگنے سے محنت کش کے جسم کے ٹکڑے

قصور:کرنٹ لگنے سے محنت کش کے جسم کے ٹکڑے

تھہ شیخم،فیروزوالہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)لیسکو قصور بہادر پورہ سب ڈویژن کے علاقے میں کرنٹ سے محنت کش ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق لیسکو ملازمین نے مبینہ طور پر پرائیویٹ محنت کش کوبغیر حفاظتی سامان اور بغیرپرمٹ ایل ڈی ٹرانسمیشن لائن پر چڑھا دیا جبکہ عملہ خود نیچے کھڑا رہا۔ کرنٹ لگنے سے 35سالہ لیاقت کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا ،بازو تاروں سے لٹکے رہے جبکہ باقی حصہ زمین پر گر گیا۔متوفی بستی خوشی والی کا رہائشی اور4بچوں کا باپ تھا ۔ ادھر مرید کے کے قریب فیکٹری میں سیفٹی فقدان کے باعث محنت کش رحمت کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں