جنسی ہراسگی کے الزامات والے اساتذہ کو بحال کرنیکا فیصلہ

جنسی ہراسگی کے الزامات والے اساتذہ کو بحال کرنیکا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ کی سنگین غفلت ،جنسی ہراسگی کے الزامات والے اساتذہ کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سینڈیکیٹ ممبران اور اساتذہ نے اظہار تشویش کرتے ہوئے فوری طور پر سینڈیکیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ نے سینڈیکیٹ فیصلوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے جنسی ہراسگی کے الزامات والے ٹیچرز بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچر کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے ۔شعبہ تاریخ کے ٹیچر کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، سینڈیکیٹ ممبران نے فیصلے پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ممبران نے وائس چانسلر اور ممبران کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سینڈیکیٹ نے محتسب کے فیصلے کے خلاف اگلے فارم پر اپیل کا فیصلہ کیا تھا۔ فوری طور پر سینڈیکیٹ اجلاس بلایا جائے ۔جنسی ہراسگی والے اساتذہ کی بحالی سے تشویش پائی جاتی ہے، انہوں نے وائس چانسلرز سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فیصلوں کو واپس لیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں