ایل ڈی اے کی تنظیم نو کا ڈھانچہ تیار، نیا ڈائریکٹوریٹ بنے گا

ایل ڈی اے کی تنظیم نو کا ڈھانچہ تیار، نیا ڈائریکٹوریٹ بنے گا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے نے تنظیم نو کا ابتدائی ڈھانچہ تیار کر لیا، شعبہ ہاؤسنگ، شعبہ ٹاؤن پلاننگ اور شعبہ انفورسمنٹ کو ازسر نو تقسیم کیا جائے گا۔

 ایل ڈی اے کے شعبہ ہاؤسنگ میں تنظیم نو کے لیے ایک نیا ڈائریکٹوریٹ تشکیل دیا جائے گا، شعبہ ہاؤسنگ کی تنظیم نو میں دو ڈائریکٹوریٹس کو ایک ڈائریکٹوریٹ میں ضم کیا جائے گا، شعبہ ہاؤسنگ تھری اور شعبہ ہاؤسنگ چھ سے تین سوسائٹیوں کو خارج کیا جائے گا، فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن اور مصطفی ٹائون پر مشتمل نیا ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ تشکیل ہوگا، ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹ کو ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ میں ضم کیا جائے گا، شعبہ ٹاؤن پلاننگ کی سرپرستی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کو سونپی جائے گا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کو دو سے زیادہ ٹاؤن پلاننگ زون کی سرپرستی دی جائے گی، ایڈیشنل ڈی جیز کو روزانہ کی بنیاد پر ٹاؤن پلاننگ کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی جائے گی، شعبہ انفورسمنٹ کی تنظیم نو میں پولیس چوکی اور پولیس سٹیشن بنانے کی بھی تجویز دی گئی، یہ منصوبہ عوام کی سہولت کیلئے بنایا گیا ہے۔ایل ڈی اے کی ری سٹرکچرنگ کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب سے لی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں