ٹوکن ٹیکس نادہندہ 515 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

ٹوکن ٹیکس نادہندہ 515 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

لاہور (نمائندہ دنیا) ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف ایکسائز کا بڑا ایکشن،ٹوکن ٹیکس نادہندہ 515 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی۔

ڈائریکٹر موٹرز چودھری آصف کے مطابق گاڑی مالکان کو نوٹسز بھی گھرکے ایڈریس پر بھجوائے گئے ،نوٹسز کے باوجود کئی کئی سال سے ڈیفالٹرز کی جانب سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔گاڑی مالکان کے ذمہ کئی کئی سال سے ٹوکن ٹیکس واجب ادا ہے ۔معطل شدہ 515گاڑی مالکان کے ذمے 51لاکھ کا ٹیکس واجب الادا ہے ۔15روزمیں ٹیکس جمع نہ کرانے پر 100فیصد جرمانے وصول کئے جائیں گے ۔ٹوکن ٹیکس نادہندہ مزیدگاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کردی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں