سالانہ کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر 10 سے زائد املاک سربمہر

 سالانہ کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر 10 سے زائد املاک سربمہر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ٹیموں کا کمرشلا ئزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز شادمان ون کے علاقے میں سالانہ کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی اور سالانہ کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر 10 سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا، سیل کی گئی املاک میں پولی کلینک، فلور مل، نجی پرائیویٹ سکول، ڈینٹل کلینک، ہوسٹل، سٹور، اکیڈمی اور نجی آفس شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق سیل کی گئی املاک کے ذمہ کمرشلائزیشن فیس کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبا ت تھے ، آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ شہر میں غیر قانونی تعمیرات /کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل  لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی(ٹیپا) دفترکا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے شہر میں ٹریفک روانی کے 82 اہم مقامات پر کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں