پنز اور آغا خان یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پنز اور آغا خان یونیورسٹی میں  مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز ، آغا خان یونیورسٹی اور پاکستان ایسوسی ایشن آف نیورولوجیکل سرجنز نے نیورو سائنسز کے شعبے میں تعلیم۔۔۔

 تحقیق اور تربیت میں تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس تعاون کا مقصد طبی علم کے تبادلے کو بڑھانا، تحقیقی اقدامات کو فروغ دینا اور پاکستان میں نیورو سرجنز کے لیے جدید ترین تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر آصف بشیر ایکس ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر خالد محمود اور پروفیسر آف نیوروسرجری آغا خان یونیورسٹی کراچی پروفیسر اطہر انعام اور پروفیسر شہزاد شمیم موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں