سکھ یاتریوں کی آج واہگہ کے راستے بھارت واپسی

سکھ یاتریوں کی آج واہگہ کے راستے بھارت واپسی

لاہور(سپیشل رپورٹر)وساکھی میلہ کی تقریبات میں بھارت سے آئے 2400 سکھ یاتریوں نے گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

بورڈ ترجمان کے مطابق سکھ رہنماؤں نے قیام امن و سکھ مسلم دوستی کے رشتہ میں مزید مضبوطی سمیت دیگر نیک تمناؤں کی دعائیں کیں۔ یاتریوں کو بہترین سہو لیا ت مہیا کرنے کے لیے ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ برقی قمقموں سے سجایا گیا اور رہائش کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ۔ سکھ یاتریوں نے انتظامی اقدامات کو احسن قرار دیا ہے ۔علاوہ ازیں سکھ یاتری 10 روزہ یاترا مکمل ہونے کے بعد آج واہگہ بارڈر کے راستے واپس روانہ ہو جائینگے ،گورودارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کے دوران یاتریوں نے شاہی قلعہ بادشاہی مسجد کی سیر ،انار کلی ،شاہ عالم اوردیگر ملحقہ بازاروں میں شاپنگ کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں