راولپنڈی، اٹک کے درمیان ٹورسٹ ٹرین آج چلے گی

راولپنڈی، اٹک کے درمیان ٹورسٹ ٹرین آج چلے گی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)پاکستان ریلوے اورنجی کمپنی پی کے یونیکارن کے اشتراک سے راولپنڈی اوراٹک خورد کے درمیان\"سفاری ٹورسٹ ٹرین\" آج سے دوبارہ چلے گی۔

سیکرٹری ریلوے بورڈعبد المالک ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی نورالدین اوردیگراہم شخصیات کے ہمراہ صبح9بجے گولڑہ ریلوے سٹیشن پرافتتاح کریں گے ،اس سے قبل ٹرین مسافراورمہمان گولڑہ سٹیشن پرحلوہ پوڑی،نان چنے سمیت دیگراشیا پرمشتمل ناشتے سے لطف اندوزہوں گے اورریلوے میوزم دیکھنے کے بعد سفرکاآغازکریں گے اور براستہ حسن ابدال اٹک خوردسٹیشن پہنچیں گے ، دوران سفرمسافروں کو پوٹھوہارخطے کی تاریخی اہمیت اورکلچر سے متعارف کرانے کیلئے کمنٹری کی جائے گی اورمسافروں کی تفریح کیلئے ٹرین میں فیس پینٹنگ سمیت موسیقی کابھی انتظام ہوگاجبکہ اٹک خوردپہنچنے پرمسافروں کو دریاکی سیر،گھڑ سواری،اونٹ سواری،روایتی لوک موسیقی کشتی رانی سمیت قورمہ،کباب پلاؤ اورسویٹ ڈش پرمشتمل پرتکلف لنچ بھی کرایا جائے گا\"سفاری ٹورسٹ ٹرین\"تین سفاری کوچزاورایک پارلرکارپرمشتم ہوگی جو ابتدائی طورپرہفتہ میں ایک بارہراتوارکوچلاکرے گی جس کاراولپنڈی سے اٹک خورداکانومی کلاس کا راؤنڈٹرپ کرایہ2000اورپارلر3000ہوگاجبکہ ناشتے اورلنچ کے ساتھ راؤنڈٹرپ کرایہ 3500اور4500روپے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں