محکمہ ایکسائز کا ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کیلئے 26 بینکوں کو خط

محکمہ ایکسائز کا ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کیلئے 26 بینکوں کو خط

لاہور(نمائندہ دنیا)محکمہ ایکسائز پنجاب نے لیز شدہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کیلئے پاکستان بھر کے 26 بینکوں کے صدور کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز لاہور محمد آصف نے کہا ہے کہ 14دن میں ٹوکن ٹیکس ادانہ ہونے پر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کے ساتھ بینکوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ تمام بینکوں کے ہیڈز کو لکھے گئے خط میں 18ہزار سے زائد نادہندہ گاڑیوں کا معاملہ شامل ہے ۔محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے پر تادیبی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بینک اپنی لیز شدہ گاڑیوں کی ماہانہ اقساط بمعہ سود وصول کرتے ہیں۔ خط میں واضح طور پر کہا گیا کہ نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ اور 100 فیصد جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے اور بینکوں کی جائیداد کی قرقی کے لیے قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں