ملک میں موم بتی مافیاز کی کوئی گنجائش نہیں:جمعیت اہلحدیث

ملک میں موم بتی مافیاز کی کوئی گنجائش نہیں:جمعیت اہلحدیث

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور معاشی طور پر عمل کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ۔۔۔

 اسلام کے نفاذ کے راستے میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور ارباب اقتدار اسلامائزیشن کے عمل کو تیز کریں، قرضوں کے حصول کے لیے پرانا طریقہ ہی ملک میں اگر رواں رکھا گیا تو ملک معاشی طور پر مستحکم نہیں ہو سکے گا۔ گزشتہ روز جمعیت کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی مملکت ہے یہاں لبرلزم کی کوئی گنجائش ہے نہ ہی دین اسلام شعائر اللہ اور علما دین کا مذاق اڑانے کی کسی کواجازت دی جا سکتی ہے ۔دریں اثنا جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر عبد الغفار روپڑی نے سرگودھا سے آئے علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عالمی دنیا کی مسلمانوں پر ظلم وبربریت پر خاموشی انسانیت کی توہین ہے فلسطین کشمیر اور دیگر مقبوضہ علاقوں کی آزادی ہمارا حق ہے باطل کے خلاف مسلم اتحاد ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں