پی ڈی ایم ٹو کے پاس معاشی ایجنڈا نہیں:جماعت اسلامی

پی ڈی ایم ٹو کے پاس معاشی ایجنڈا نہیں:جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو کی حکومت کے پاس کسی قسم کا کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے۔۔۔

 عوام کو ریلیف کے نام پر لالی پاپ دیا جا رہا ہے، کچن کیبنٹ کے فیصلے اشرافیہ کے مفادات کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں، یوں محسوس ہوتا ہے کہ 25کروڑ عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مجموعی قرض 64ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے جبکہ مقامی قرضوں کا بوجھ 24 فیصد اضافے کے بعد39ہزار 792 ارب روپے ہو چکا ہے ،صرف ایک سال کے دوران حکومت نے 14ہزار 394 ارب روپے کا قرض حاصل کیا۔ ہر ادارے اور شعبہ میں کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے ،جب تک حکومت اداروں کے اندر سے کالی بھیڑوں کو نہیں نکالے گی اور چور راستوں کو بند نہیں کرے گی اس وقت تک اداروں کو درپیش مسائل، خسارے اور کرپشن کا قلع قمع ممکن نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں