فضل الرحمن کا بیانیہ ملک بچانے کا موقف ہے:جے یو آئی

فضل الرحمن کا بیانیہ ملک بچانے کا موقف ہے:جے یو آئی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد۔۔۔

صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کا مؤقف ملک بچانے کا مؤقف ہے ، جے یو آئی کے پشین جلسے میں عوام کا ٹھا ٹھیں مار تا سمند ر دیکھ کرحکمرانوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں، بلو چستان کی سرزمین پشین پرمثالی جلسے کی انعقاد پر کارکنوں اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کارکن عوامی مسائل کے حل کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم کو مضبوط کریں، جمعیت علما اسلام انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں ۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان عوام کی خودمختاری اور حقوق کے حصول کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جنگ لڑ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں