ایران نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا:وفاق المدارس

ایران نے ہمیشہ پاکستان  کا ساتھ دیا:وفاق المدارس

لاہور(سیاسی نمائندہ)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی،سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات امت مسلمہ کے دل کی آواز ہے۔

ایران نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ انقلاب اسلامی کے بعد ایران نے عالمی سطح پر جو دفاعی اور سیاسی قوت حاصل کی ہے، ہماری دعا ہے کہ باقی مسلم ممالک بھی اس سے فائدہ اٹھائیں۔ دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبہ طویل عرصے سے زیر التوا ہے، پاکستان توانائی کے بحران سے گزر رہا ہے، اسے بھی حل ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں