اقبال میوزیم کی سیر کیلئے خصوصی بس ٹوور کا اہتمام

اقبال میوزیم کی سیر کیلئے خصوصی بس ٹوور کا اہتمام

لاہور(سٹی رپورٹر)شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم وفات کے موقع پر محکمہ آثار قدیمہ اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب(ٹی ڈی سی پی)کے اشتراک سے علامہ اقبال کی رہائشگاہ جاوید منزل پر اقبال میوزیم کی سیر کے لئے خصوصی بس ٹوور کا اہتمام کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی ظہیر عباس ملک کی ہدایت پر علامہ اقبال میوزیم کے کیوریٹر حامد نذیر نے سیاحوں کا استقبال کیا اور انہیں شاعر مشرق کے زیر استعمال مختلف اشیا کے پس منظر سے آگاہ کیا۔ سیاحتی بس پر آنے والے شہریوں نے یوم وفات علامہ اقبال کے موقع پر ڈی جی آرکیالوجی کے اقدام کو سراہا۔ علاوہ ازیں سیالکوٹ میں عظیم فلسفی اور شاعر علامہ اقبال کی آبائی رہائشگاہ اقبال منزل پر دعا کا اہتمام کیا گیا۔ شرکا نے علامہ اقبال کی بیداری امت کے لئے شاعری اور تحریک آزادی میں ان کے کردار کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں