صوبے میں صفائی کا یکساں نظام رائج کیا جائے گا،وزیر بلدیات

صوبے میں صفائی کا یکساں نظام رائج کیا جائے گا،وزیر بلدیات

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پرپورے صوبے میں صفائی کا یکساں نظام رائج کیا جائے گا۔۔۔

 اس سلسلے میں تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز کو آپریشنل ماڈل پر جوائنٹ ورکنگ کرکے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ ڈسکہ کے دورے میں اپنے کیمپ آفس میں شہریوں سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ صفائی کے یکساں اور جدید نظام کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی نظام اور میونسپل سروسز کے معیار اور پائیداری کیلئے منصوبہ بندی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں