وزیر صحت کی بوائلر پھٹنے سے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت

 وزیر صحت کی بوائلر پھٹنے سے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سرگودھا روڈ پر واقع فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے واقعہ میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سلمان رفیق نے کہاکہ افسوس ناک واقعہ میں دس افراد کے جھلسنے کی اطلاع ہے۔ دس افراد میں سے تین ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر واپس جا چکے ہیں۔ اس وقت سات افراد الائیڈ ہسپتال ون فیصل آباد کے برن یونٹ میں زیر علاج ہیں اور سات میں سے ایک مریض کو آئی سی یو میں شفٹ کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں