آئین اور قانون کی بالادستی میں ہی ملک کی بہتری ہے:گورنر

 آئین اور قانون کی بالادستی میں ہی ملک کی بہتری ہے:گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی میں ہی ملک کی بہتری ہے۔ وفاق کی مضبوطی کے لئے تمام اکائیوں کی یکساں ترقی بہت ضروری ہے۔ ہمیں اپنے جمہوری اداروں کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے کیونکہ ان کی مضبوطی سے ہی پاکستان خوشحال ہوگا۔ موجودہ قیادت ملک کو درپیش مختلف مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ معاشی طور پر خود کفیل، توانا پاکستان اور معاشرتی طور پر اعلیٰ اخلاق اور باہمی احترام جیسی اقتدار پر مشتمل معاشرہ ہماری منزل ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں