ٹیوٹا اور پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے درمیان ایم او یو

ٹیوٹا اور پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے درمیان ایم او یو

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ٹیوٹا اور پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے درمیان ایم او یو کی تقریب ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ہوئی۔

چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈئیر(ر)محمد ساجد کھوکھر اور چیئرمین پی ایس اے عامر پرویز چودھری نے دستخط کئے۔ اس سے قبل ایم او یو کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے سی اواو ٹیوٹا قرالعین میمن نے کہا سولر ایسوسی ایشن کے ساتھ ایم او یو دوسال کے لئے کیا جارہا ہے جسے مزید بڑھایا جا سکتا ہے ۔اس کی رو سے ٹیوٹا اس انڈسٹری کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید مضبوط کرے گا اور ایسوسی ایشن اس میں بھرپور تعاون کرے گی۔ چیئرمین ٹیوٹا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سولر کا فیوچر میں بڑا سکوپ ہے ،پی ایس اے کے ساتھ ایم او یو بہت اہم ہے ۔تقریب میں ٹیوٹا کے سینئرڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ، ڈی جی عامر عزیز سمیت دیگر افسر اور پی ایس اے کی طرف سے وقاص موسیٰ اور اشفاق علی خان موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں