ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ طلبہ کی رجسٹریشن

ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ طلبہ کی رجسٹریشن

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ کا حکومتِ پنجاب کیلئے وضع کردہ ای بائیکس پورٹل کے ذریعے اب تک 1 لاکھ سے زائد طلبہ رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

 طلبہ کی جانب سے موٹر سائیکل کے حصول کیلئے اب تک 16 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں 13 ہزار سے زائد طلبہ نے پٹرول بائیکس جبکہ 3 ہزار سے زائد طلبہ نے ای بائیکس کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ اس تعلیم دوست اقدام کے تحت 20 ہزار ڈاؤن پیمنٹ اور بائیک کی ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ طلبا و طالبات کا بائیکس حاصل کرنے کیلئے سرکاری یا نجی گریجوایٹ کا لج/ یونیورسٹی کا ریگولر طالبعلم ہونا ضروری ہے جبکہ عمر 18 سال سے زائد اور ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ کا ہونا بھی ضروری ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور اور راولپنڈی کے طلبہ میں ای بائیکس تقسیم کی جائیں گی جبکہ باقی اضلاع میں پٹرول بائیکس تقسیم کی جائیں گی جس کیلئے درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 29 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں