روڈا کا ٹائر جلاکر ایندھن بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف آپریشن، 5 مسمار، 1 سیل

روڈا کا ٹائر جلاکر ایندھن بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف آپریشن، 5 مسمار، 1 سیل

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)روڈا کا ٹائر جلاکر ایندھن بنانیوالی فیکٹریوں کیخلاف آپریشن، 5 مسمار، 1سیل، عدالت عالیہ کے حکم پر ہونیوالے آپریشن میں روڈا، ماحولیات اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔۔۔

 روڈا نے پائیرو لیسس پلانٹ کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روڈا حدود میں دوبارہ پائیرولیسس پلانٹ لگانے پر سخت قانونی کارروائی ہوگی، راوی شہر میں ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے اقدام کرتے رہیں گے۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے کاموں سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے پر محکمہ کارروائی کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں