چینی سرمایہ کاروں کی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں رضا مندی

چینی سرمایہ کاروں کی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں رضا مندی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پاک چائنہ بزنس کونسل کے وفد کا نواز شریف آئی ٹی سٹی کا دورہ، چینی سرمایہ کاروں کی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری پر رضا مندی کا اظہار کیا۔۔۔

 پاک چائنہ بزنس کونسل کے وفد نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کا دورہ کیا ۔وفد کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس کے بعد وفد نے چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری پر رضامندی کا اظہار کیا ۔ وفد نے اس بات کا اظہار دورے کے بعد ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا جس کی صدارت سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کی اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ وسیم صدیق اور ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال موجود تھے ۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سرمایہ کار اور خصوصاً چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری ایک خوش آئند بات ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں