تدریسی و انتظامی امور کو ڈیجیٹلائز کر رہے:وی سی ایل سی ڈبلیو یو

 تدریسی و انتظامی امور کو ڈیجیٹلائز  کر رہے:وی سی ایل سی ڈبلیو یو

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے داخلے۔۔۔

 فیسوں اور تدریسی و انتظامی امور کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں جس سے ہر شعبے میں شفافیت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں فیس کی رقوم میں خورد برد کی شکایات پر سنڈیکیٹ کی ہدایت پر ایک کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے تاہم سابق پرنسپل انٹر میڈیٹ مرحومہ راحت اجمل کا نام اس انکوائری کا حصہ نہیں ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں