ملت ایکسپریس:دوران سفر چور اے سی کے تار کاٹ کرساتھ لے گئے

ملت ایکسپریس:دوران سفر چور اے سی کے تار کاٹ کرساتھ لے گئے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ملت ایکسپریس میں دوران سفر واردات، دوران سفرملت ایکسپریس کے اے سی کوچ کے تار کاٹ کرملزم نے ناکارہ بنا دیا۔۔۔

 ریلوے عملہ نے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملت ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی جارہی تھی ،اے سی کوچ کی چاروں ساکٹس سے تانبے کے تار کاٹ کرچوری کرنے والے ملزم کوکیرج سٹاف نے تاراوراوزاروں سمیت رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔پولیس کانسٹیبلزکے پاس ہتھکڑی نہ ہونے کے باعث ملزم کے ہاتھ بھی آرٹی ایل سٹاف کورسی سے باندھنے پڑے ،دوسری واردات میں کیرج کلینرراولپنڈی ریل کارسے میٹل ڈسٹ بن اوردیگرمٹیریل لے جاتا پکڑا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں