پنجاب یونیورسٹی:دو روزہ بزنس ایڈمنسٹریشن بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب

پنجاب یونیورسٹی:دو روزہ بزنس  ایڈمنسٹریشن بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر وقتی فوائد کی بجائے پائیداری کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

 وہ پنجاب یونیورسٹی آئی بی اے کے زیر اہتمام ‘سبز آب و ہوا، کاروبار اور پائیدار ترقی، آگے بڑھنے کا راستہ’کے تھیم کے ساتھ تیسری دو روزہ بزنس ایڈمنسٹریشن بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وی سی اوپن یونیورسٹی ناصر محمود، ڈین ممتاز انور چودھری، فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں