سرگودھا یونیورسٹی:ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار

سرگودھا یونیورسٹی:ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز کے زیر ِ اہتمام آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں بینگر یونیورسٹی کے کنٹری منیجرپاکستان آفس جاوید اقبال، یونیورسٹی آف سرگودھا کے سابق ایلومینائی عدنان حیات، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمود الحسن شریک ہوئے ۔افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی نے کہا کہ تعلیم و تحقیق کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ کو بین الاقوامی تعلیمی مواقع کی فراہمی کیلئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں